قوم مایوس نہ ہو، نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی سے نجات دلائیں گے، مریم نواز

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، قائد ن لیگ کی قیادت میں قوم کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، قوم آج سوال پوچھے کہ نوازشریف کو اقتدار سے الگ کر کے لوگوں کو مہنگائی کی سزا کیوں دی گئی۔

مسلم لیگ ن پنجاب ویمن ونگ کی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے عوام کی آنکھوں میں آنسو لانے والے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے نکلنے والے قوم کے آنسوﺅں کو خوش حالی کی ہواﺅں سے پونچھیں گے، پارٹی کے شعبہ خواتین نے سیاسی وجماعتی تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ شعبہ خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی اور جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا، ہم نے خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہراول دستہ بنادیا ہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ قائد نوازشریف نے ہر دور حکومت میں خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے۔2013 سے 2018 کا وزیراعظم نوازشریف کا دور کم ترین مہنگائی اور تیز ترین ترقی کا دور تھا۔

مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی، لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیاجاتا تو آج مہنگائی نہیں پاکستان میں خوش حالی ہوتی۔

اس موقع پر خواتین ونگ کی عہدیداروں نے خواتین کو نیا اعتماد اور نئے مواقع دینے پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ پارٹی اور قیادت کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ