پاکستان کی فضاؤں میں ’سپر بلیو مون‘ کا راج

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں کے عوام چند گھنٹوں بعد سپر بلیو مون کا نظارہ کر سکیں گے۔ بدھ و جمعرات کی شب چاند رواں ماہ میں دوسری بار زمین سے قریب تر ہو گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق دوسرا سپر مون پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 4 بجے دیکھا جاسکے گا۔

فوٹو: وی نیوز

سپر بلیو مون کیا واقعی ’بلیو‘ ہوتا ہے؟

’سپر بلیو مون‘ کی اصطلاح سے کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید بلیو مون واقعی بلیو ہوتا ہے۔ جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے اسے ’سُپر بلیو مون‘ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک ماہ میں دکھائی دینے والا دوسرا سُپر مون ہوتا ہے۔

فوٹو: وی نیوز

اب سے کچھ چند گھنٹوں بعد دکھائی دینے والا سپر بلیو مون معمول سے 7.2 فیصد بڑا اور 15.7 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 2037 تک انتظار کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp