شیل پمپس سے خریداری کرنے والے پاکستانی صارفین اب جاز کیش سے ادائیگی کر سکیں گے

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیو آر ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے جاز کیش اور شیل پاکستان نے اشتراک کیا ہے جس کے نتیجے میں شیل سے خریداری کرنے والے اب موبائل بینکنگ سے ادائیگی کر سکیں گے۔

اس اقدام کے بعد پاکستانی صارفین ملک بھر میں شیل کی ریٹیل سائیٹس پراپنی جاز کیش موبائل ایپ سے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے با آسانی اور محفوظ طریقے سے اپنی ادائیگی کر پائیں گے۔

جاز کیش کے سربراہ مرتضیٰ علی  کے مطابق ’ہمیں شیل کے ساتھ اس اہم شراکت داری پر خوشی ہے۔ ہم پراعتماد ہیں کہ یہ اقدام ہمیں پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دے گا۔‘

شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور مینیجنگ ڈائریکٹر وقار صدیقی کے مطابق ’ہم جاز کیش کے ساتھ اشتراک صارفین کو موقع دے گا کہ وہ شیل ریٹیل سائٹس پر بآسانی ادائیگی کر سکیں گے۔‘

پاکستان میں موبائل بینکنگ یا ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے ریٹیل سیکٹر پر توجہ مرکوز کرنے سے نقد ادائیگیوں کے متبادل کو فروغ ملا ہے۔

ریٹیل سائٹس پر موجود کیو آر کوڈز صارفین کو موقع دیتے ہیں کہ وہ کم وقت میں ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں۔ اس طرح وہ کیش ہینڈلنگ سے وابستہ پریشانیوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp