لاہور جنسی درندوں کے رحم و کرم پر، 24 گھنٹوں میں 4 خواتین کو بے آبرو کر دیا گیا

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنسی درندوں نے 4 خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور میں غالب مارکیٹ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بیرون ملک تعلیم اور نوکری دلوانے کا جھانسہ دیگر 2 افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سوشل میڈیا پر عدنان ارشد سے دوستی ہوئی جس نے لڑکی کو بیرون ملک تعلیم دلوانے اور نوکری کا جھانسہ دیا۔ اُسے ہوٹل میں لے جا کر اپنے دوست حسین سے ملکر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کی دوسری واردات فیصل ٹاﺅن کے علاقے میں ہوئی۔ اس واردات میں بھی 2 افراد جواں سال لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق اس جرم کے مرتکب ملزم محبوب اور اس کا ایک ساتھی ہے۔

زیادتی کی تیسری واردات لاہور کے علاقے مناواں میں ہوئی جہاں پیسے واپس دینے کے بہانے سفاک ملزم نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق اس وردات میں ملک کاشی نامی ملزم نے خاتون کو اپنے دوست کے گھر بلوا کر 45 ہزار روپے واپس دینے کے بہانے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

جنسی زیادتی کی چوتھی واردات مصری شاہ کے علاقے میں ہوئی اور اس واردات میں بھی ملزم نے شادی شدہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق سفاک ملزم لیاقت نے اپنے دوست کی بیوی کو گرلز ہاسٹل میں نوکری کا جھانسہ دیکر ایک مکان میں لے جاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے ہیں مگر  ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟