ایک آسٹریلوی خاتون نوین کسیتاری کے غیر معمولی صلاحتیوں کے حامل پالتو گھوڑے اور بھیڑ نے عمدہ کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔
نوین کسیتاری بتایا کہ ان کی دوست میگن ریمن کی گھوسٹ نامی گائے نے کرتب دکھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا جس پر انہیں بھی خواہش ہوئی کہ ان کا گھوڑا ’روز‘ اور بھیڑ ’بینی‘ بھی ورلڈ ریکارڈز بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ روز نے ایک منٹ میں 13 کرتب دکھا کر نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ بینی نے 11 چالوں کے ساتھ بھیڑوں کی کٹیگری میں ریکارڈ بنایا۔

نوین کسیتاری کا کہنا تھا کہ روز کے کرتبوں میں ٹھہرنا، آنا، مسکرانا، جھکنا، گھنٹی بجانا اور ڈیک سے پلے کارڈ اٹھانا شامل تھے جبکہ بینی کے کارناموں میں اپنے پیروں کو پونچھنا، اپنی اگلی ٹانگیں اٹھانا، گھومنا، ہوپ سے گزرنا اور گھومنا شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ روز اور بینی نے چیمپیئن ماسٹرز کا ٹائٹل حاصل کیا ہے جس کے لیے 101 کرتبوں کی ضرروت ہوتی ہے۔













