آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفونک رابطے کی اجازت دے دی

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔

عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیرنیازی اور شیرازاحمد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ

وہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے  چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔

جج نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو ہدیات کی کہ وہ عمران خان کا ان کے بیٹوں سے رابطہ کروانے کے انتظامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp