پاکستان پرامن اور خوشحال خطے کا خواہاں ہے، چیف آف آرمی اسٹاف

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ امن مشن کے وزارتی اجلاس کی تیاریوں کی جائزہ کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو اور تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری خطے کی ترقی کا باعث بنیں۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کے ذریعے جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لیے خوشحالی آئے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی خطاب کیا۔ جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس اسلام آباد میں 30 اور 31 اگست کو منعقد ہوا۔
امن مشن کے تحفظ اور سیکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp