پاکستان بمقابلہ انڈیا: ’آج چاند رات ہے‘

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے دیوانے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں لیکن اس وقت کرکٹ کا بخار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے کیونکہ پاکستانی شاہین روایتی حریف بھارت سے کل ایشیا کپ 2023  کے مقابلے کے لیے میدان میں آئیں گے۔

پاک بھارت میچ نہ صرف دونوں ملکوں کی توجہ کا مرکز ہے بلکہ دنیا بھر کے شائقین بھی اپنی نظریں حریف ٹیموں پر جما لیتی ہیں اور میچ کے آغاز سے قبل ہی اس پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو اختتام کے بعد تک جاری رہتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کل مدِ مقابل ہوں گے اور میچ سے قبل ہی شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کے لیے پُر جوش ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کرکٹ کے ایک دیوانے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی آج چاند رات ہے۔ اور تمام لوگوں کو چاند رات مبارک ہو۔

عائشہ نے شاداب خان اور شاہین آفریدی کے ساتھ ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ آنکھیں ملانے والے دل کو چرانے والے مجھ کو آئوٹ کرنا نہیں‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ بھارتی صارفین پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے قبل بہت زیادہ ہائپ بنا دیتے ہیں جبکہ پاکستانی مداح  اس کے 40 فیصد بھی پُر جوش نہیں ہیں۔

خدیجہ عباس کہتی ہیں کہ پاک بھارت میچ سے قبل چاند رات والی فیلنگز آ رہی ہیں۔

ایک صارف نے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ مزاحیہ فرضی گفتگو کو شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ حارث رؤف ویرات کوہلی سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے میچ  کی تیاری کی ہے جس پر وہ مسکرا دیتے ہیں۔ حارث ان سے کہتے ہیں کہ آپ کیوں ہنس رہے ہیں جس پر ویرات کوہلی نے جواب دیا کہ پتہ لگ جائے گا۔

ویرات کوہلی کا جواب سن کر حارث کہتے ہیں اب آؤٹ کرنا ضروری ہو گیا ہت جس پر ویرات کوہلی ان کو جواب دیتے ہیں کہ چلو دیکھ لیتے ہیں۔

واضح رہے روایتی حریف کل ایشیا کپ 2023ء کے گروپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہفتے کی دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی