راولپنڈی: میٹرو بس میں آتشزدگی، مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں، 2 زخمی

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹروبس کے انجن میں رحمان آباد اسٹیشن کے قریب اچانک آگ لگ گئی، مسافروں نے بس کے شیشے توڑ کر چھلانگیں لگا دیں، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں اچانک دھواں بھر گیا، آتشزدگی کا علم ہوتے ہی مسافروں نے بھاگنا شروع کر دیا، اور بھگدڑ مچ گئی، لوگوں نے چلتی بس سے چھلانگیں لگائیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاتون سمیت دونوں زخمیوں کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بس میں آگ لگنے کے باعث میٹرو بس سروس ایک گھنٹے تک معطل رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب میٹرو بس حکام نے بتایا ہے کہ انجن میں خرابی کے باعث بس میں دھواں بھرنے سے بھگدڑ مچی جس سے مسافر پریشان ہوئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آتشزدگی کی وجہ سے کسی مسافر کو نقصان نہیں ہوا، بھگدڑ مچنے کی وجہ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں رحمان آباد اسٹیشن پر ہی میٹرو بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 19 سالہ طالبہ گر جاں بحق ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، بات چیت میں ناکامی کھلی جنگ تصور ہوگی، خواجہ آصف

امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے