مالی سال کے پہلے 2 ماہ: پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

 آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل (اوسی اے سی) اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2.97 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

اگست میں ملک میں 1.41 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں 1.53 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر4 فیصدکااضافہ ہوا۔

جولائی میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اگست میں بڑھ کر1.41 ملین ٹن ہوگئی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 11 فیصدکااضافہ ہوا ،اس کے برعکس فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp