جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں یہ اللہ کا معاملہ ہے‘ نگران وزیر مذہبی امور’ کو یہ بیان کیوں دینا پڑا؟

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے معاشرے سے مایوسی کو ختم کرنا ہے کیونکہ مایوسی کفر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا وزیراعظم انوار الحق نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں، ان پر عمل کرنا ہے۔

انیق احمد کا کہنا تھا’ جس طرح حرف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں، اسی طرح شعیہ سنی بھی ساتھ ساتھ ہیں۔ ہمارے معاشرے سے اعتراض ختم ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے‘۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا سختیاں اور منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے، اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے، قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے کیونکہ مایوسی کفرہے۔ انہوں نے کہا’جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں یہ اللہ کا معاملہ ہے‘۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا’روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، ہم حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp