9 مئی کو ہدف آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی، نگراں وزیراعظم

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی کوشش تھی جس کا ہدف آرمی چیف اور انکی ٹیم تھی، لیکن ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کر رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رواں برس 9 مئی کو جو کچھ ملک میں ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی جانب ایک کوشش تھی جس کا ہدف موجودہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے لیکن اگر ملکی قوانین کو پامال کرنے اور تشدد پر آمادہ جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے میں فریق نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے، ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، بجلی معاملے پر جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp