خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کی وبا پھیلنے لگی، ایمرجنسی نافذ

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کے کیسزبڑھنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اب تک چترال اور خیبر میں 55 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ تحصیل مستوج کے سکولوں میں 34 اساتذہ اور بچے چکن پاکس سے متاثر ہوئے، ضلع خیبرکے علاقہ تیراہ میدان میں چکن پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں چکن پاکس کا ایک مریض داخل ہوا جبکہ نجی کلینک میں بھی 4 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مشیر صحت کے مطابق چترال اور خیبر میں چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیٹ کردیا گیاہے، جبکہ نجی کلینک میں تشخیص کے بعد گھروں کو جانےوالے 5 بچوں کو تلاش کرکے آئسولیٹ کیاجائےگا۔

محکمہ صحت نے تمام اضلاع سے چکن پاکس کیسز کی تفصیلات پیر تک فراہم کرنے ہدایت کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp