ایران کا نئے القاعدہ سربراہ کی ملک میں موجودگی سے انکار، امریکی دعویٰ غلط قرار

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ایران نے القاعدہ کے نئے سربراہ سیف العدل کی ایران میں موجودگی کے امریکی دعوے  کو مسترد کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے دعویٰ کے رد عمل میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں موجود ہونے کا امریکی دعویٰ غلط ہے، القاعدہ رہنما کے بارے میں خبریں ایران سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔

 امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش کو پیدا کرنے والے ہی پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکہ خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں مقیم مصری نژاد سیف العدل کو القاعدہ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔ وہ بلامقابلہ سربراہ مقرر ہوا ہے

امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ اور امریکی اندازے کے مطابق القاعدہ کا نیا سربراہ ایران میں موجود ہے۔ ایران کے القاعدہ رہنمائوں کی محفوظ پناہ گاہ ہونے کی یہ ایک اور مثال ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا نیا سربراہ 62 سالہ سیف العدل القاعدہ کا پرانا گارڈ اور مصری اسپیشل فورسز کا سابق لیفٹیننٹ کرنل ہے۔ امریکا نے اس کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر لگا رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp