گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افسر اور ایک جوان شہید

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے باعث 2 فسران اور ایک جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ممکنہ طور پر پرواز کے دوران فنی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے وہ گر کر تباہ ہوا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثےکے نتیجے میں حادثے کے باعث پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےگوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہدا کی  لیے بلند درجات کی دعا کی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے وطن کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے غم میں برابر شریک ہیں۔

نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے  شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

نگراں وزیرداخلہ

وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف عالی زرداری نے بھی گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ قوم کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں، ﷲ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ شہید ہونے والے جوان اور افسران کے درجات بلند فرمائے اور ان کے خاندانوں کو صبرِ جمیل اور اجر عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp