محکمہ زراعت کی ’گلِ کلغہ ‘ باغات اور باغیچوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ زراعت نے باغبانوں کو گل کلغہ کی پنیری ستمبرکے آخرتک باغات اور باغیچوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ انتہائی خوبصورت، دلکش موسمی پھول کو گھریلو باغیچوں اور باغات میں لگانے کاعمل جلد مکمل کریں تاکہ رنگ برنگے پھول موسم سرما میں اپنی بہار دکھا سکیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ گل کلغہ سدا بہار پودا ہے لیکن اسے ہمیشہ موسم سرما کے دوران موسمی پھول کے طور پر ہی لگایا جاتا ہے جو نمی کے موسم میں سخت جان ہونے کے باعث نہایت تیزی سے بڑھتا اور پھلتا پھولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سلوشیا کرسٹٹااور دوسری سلوشیا پلوموسا نامی اقسام انتہائی پسندیدگی سے کاشت کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سلوشیا کرسٹٹا کے پودے پرپیلے اورنج اور گلابی رنگ کے کلغی دار نرم و ملائم ویلوٹی انداز کے پھول لگتے ہیں جو کہ موسم خزاں کے شروع تک رہتے ہیں جبکہ سلوشیا پلوموساکے پودے پر اُون کی طرح کے نرم و ملائم، پروں جیسے انتہائی خوبصورت پھول لگتے ہیں جن کا رنگ گہرا سرخ اور سنہری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان دونوں اقسام کو الگ الگ ہی تصور کیا جاتا ہے لیکن بعض ماہر نباتات ان کو ایک ہی نوع یعنی سیلوشیا ارجنٹیناکی اقسام قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغبان و گھریلو افراد پنیری کو کیاریوں اور گملوں میں منتقل کرنے کے بعد اچھی طرح مناسب اور درمیانی مقدار میں پانی لگاتے رہیں اور پھول آجانے کے بعد پانی کی فراہمی نسبتاً کم کردیں کیونکہ بہت زیادہ یا بہت کم پانی کی مقدار پودوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت