عالیہ بھٹ کا ووگ میگزین کور شوٹ: ’تصویر اتنی بھی ایڈیٹ نہ کریں کہ بندہ پہچانا ہی نہ جائے‘

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ ادکارہ عالیہ بھٹ اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں صف اول کی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ حال ہی میں ان کو اپنی فلم  گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے لیے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اس سے قبل مشہور فلم ساز کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بھی جلوہ گر ہوئیں جس نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔

اداکارہ عالیہ بھٹ آئے روز ساجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ،کبھی ان کی عمدہ کارگردگی کو سراہا جاتا ہے تو کبھی اپنی ازدواجی زندگی کی وجہ سے زیر بحث ہوتی ہیں۔ گزشتہ چند روز سے عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کی زد پر ہیں۔

فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے ایک میگزین کور شوٹ کی تصاویر شیئر کی تو صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کا کہنا تھا کہ ان کی تصاویر اس حد تک ایڈیٹ کی گئی ہیں کہ وہ عالیہ بھٹ لگ ہی نہیں رہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ تصاویر ووگ میگزین کے تھائی لینڈ ایڈیشن کے لیے شوٹ کروائی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ووگ میگزین تھائی لینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)


عالیہ بھٹ نے تصاویر شیئر کی تو جواب میں صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ، ایک صارف نے ان کی تصاویر کو دیکھ کر سوال پوچھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جیسی کیوں لگ رہی ہیں؟

ایک اور صارف نے ووگ میگزین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تصاویر کو اتنا بھی ایڈیٹ نہ کریں کہ انسان پہچانا ہی نہ جائے۔

یہ تصاویرجہاں عالیہ بھٹ کے مداحوں کو خوب پسند آئی ہیں وہیں صارفین کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اداکارہ کا چہرہ فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کورین فوٹو شوٹ لگ رہا ہے اور وہ کورین اداکاراؤں جیسی نظر آرہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟