آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023: بھارتی اسکواڈ میں کون کون شامل

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے۔

بھارت نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

بھارتی اسکواڈ میں ویرات کوہلی،شبمن گل، شریاس ایئر، ایشان کشن، کے ایل راہول شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کے مطابق ہاردک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جدیجا اور کلدیپ یادیو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

شردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج کو بھی بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انجری کے باعث کئی ماہ سے کرکٹ کے میدانوں سے دور کے ایل راہول اور شریاس ائیر کی واپسی ہوئی ہے۔

اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ بیٹے کی ولادت پر سری لنکا سے ممبئی واپس جانے والے جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔

نوجوان پراسدھ کرشنا اور تلک ورما 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

ایشان کشن ٹیم میں برقرار ہیں اور دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں کھیلیں گے، انہوں پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں 81 رنز بنائے تھے۔

سنجو سیمسن جو ٹریول ریزرو کے طور پر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

حالیہ میچوں میں سوریا کمار یادیو کی ون ڈے میں کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، لیکن پھر بھی ان کو اسکواڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

جسپریت بمراہ، محمد سراج اور محمد شامی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور شاردول ٹھاکر تیز گیند بازی کا شعبہ سنبھالیں گے۔

اس لیے پرسدھ کرشنا، جو ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔

کلدیپ 2023 میں ون ڈے میں ہندوستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں، جنہوں نے 11 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ اور رویندر جدیجہ بھارت کی پہلی پسند کے اسپینر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

کلدیپ کے لیے یہ دوسرا ورلڈ کپ ہوگا کیونکہ اس نے 2019 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے 7 میچ کھیلے تھے، جس میں انگلینڈ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سلیکٹرز اور انتظامیہ نے تیسرے اسپنر کے طور پر اکشر پٹیل کو شامل کیا ہے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔

تاہم بھارتی شائقین کرکٹ نے تجربہ کار آر ایشون اور یوزویندر چہل، جنہوں نے 2019 ورلڈ کپ میں 8 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں، کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp