‘گوتم گمبھیر کو پتا نہیں کس بات کا غصہ رہتا ہے’: انڈین صارفین کا گوتم گمبھیر کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی سے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر اکثر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی متنازع پوسٹوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گوتم گمبھیر ایک بار پھر ٹرینڈنگ لسٹ کا حصہ اس وقت بنے جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسٹیڈیم کے اندر جا رہے ہیں اور اسی دوران گیلری میں بیٹھے شائقین کی جانب سے ’کوہلی کوہلی‘ اور ’دھونی دھونی‘ کے نعروں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

ان نعروں کے جواب میں وہ پیچھے مڑ کے دیکھتے ہیں اور نعرے لگانے والے شائقین کو نامناسب اشارہ کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ ایکس پر ویڈیو وائرل ہوئی تو جہاں صارفین نے ان کو اس رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سابق کرکٹرز نے بھی ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

انڈین خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے گوتم گمبھیر نے وضاحت کی کہ انہوں نے کوہلی یا دھونی کے نعروں پر نہیں بلکہ انڈیا مخالف نعروں کے جواب میں ایسا رویہ اپنایا تھا۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ کچھ پاکستانی ناظرین نے بھارت مخالف اور کشمیر کے بارے میں قابلِ اعتراض نعرے لگائے، جس کے جواب میں ان کو یہ سب کرنا پڑا۔

گوتم گمبھیر کے اس نامناسب رویے پر جہاں پاکستانی صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اب انڈین صارفین اور سیاسی شخصیات نے بھی ان کے اس رویے کو ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔ انڈین صحافی ساکشی جوشی کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کے اس رویے پر ہم سب کا سر شرم سے جھک گیا ہے، کھیل کے میدان کے باہر بھی پتا نہیں ان کو کس بات کا غصہ رہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو نہیں معلوم کہ کب ان کو سیاستدان بننا ہے اور کب ایک کرکٹر۔ ہم سب کو پتا ہے کہ وہ کوہلی سے کتنا چڑتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ ایک بڑا آدمی بھی امیچور ہوسکتا ہے۔

ایک اور انڈین صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے گوتم گمبھیر ویرات کوہلی سے حسد کرتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بھارت مخالف نعرے ہوتے تو آواز آجاتی، یہ سب ویرات کوہلی کی وجہ سے کیا ہے جھوٹ مت بولیں۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر نے اس سے قبل ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ دکھایا جاتا ہے اس میں مکمل صداقت نہیں ہوتی ہے۔ لوگ جو کچھ دکھانا چاہتے ہیں دکھاتے ہیں۔ وائرل ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی بھارت مخالف نعرے لگاتا ہے اور کشمیر کے بارے میں بات کرتا ہے تو سامنے والا شخص ردعمل تو ظاہر کرے گا یا پھر وہ ہنس کر چلا جائے گا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟