ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے 95 کییس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک مریض کا انتقال ہوگیا جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
منگل کوقومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 28 اگست سے3 ستمبر کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار285 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے95 ٹیسٹ مثبت آئے جن کی شرح 1.15فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ ایک اور مریڈ کی مریض کی حالت تشویشناک ہے ۔
مزید برآں اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔