کراچی میں سندھ رینجرز کی جانب سے اسمگلنگ کو روکنے سمیت مضبوط مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
عسکری حکام کی جانب سے سندھ رینجرز کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں، رینجرز کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھی رینجرز آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے زمینوں پر قبضوں میں ملوث مافیا کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئی ہیں، غیرقانونی ہائیڈرنٹس چلانے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگا۔
داخلی و خارجی راستوں پر اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
سندھ رینجرز نے عوام کی جانب سے شکایات پر مافیاز کے خلاف کارروائیوں کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کر لی ہے۔














