بی آئی ایس پی کا اہم اجلاس، ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی شرکت

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے سہ فریقی پورٹ فولیو جائزہ مشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد سماجی تحفظ کے ترقیاتی منصوبے اور مربوط سماجی تحفظ کے ترقیاتی پروگرام سمیت جاری منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔ ایشیائی بینک کے وفد کی سربراہی کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یونگ یی نے کی۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے کہاکہ مستحقین کو مالی معاونت فراہم کرنا بی آئی ایس پی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی تجربات سے سیکھنے اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی نے مستحقین کی شکایات کے ازالے کے جامع نظام کی تشکیل کے لیے تمام سطحوں پر انضمام کو یقینی بنانے اور ایک مضبوط فالو اپ میکانزم کے قیام پر زور بھی دیا۔ انہوں نے کہاکہ مستحقین کے وقار کا تحفظ بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈائریکٹر IC&C راشد امتیاز نے سماجی تحفظ کے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جبکہ ڈی جی (NSER/CCT) نوید اکبر نے وفد کو مربوط سماجی تحفظ کے ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یونگ یی نے اے ڈی بی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان جاری تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کے ذریعے گزشتہ مالی سال میں 175 ملین امریکی ڈالر کی تیز رفتار اور شفاف تقسیم کی تعریف کی۔ مسٹر یی نے اے ڈی بی کی جانب سے مسلسل تعاون اور شراکت داری کی یقین دہانی کرائی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے وفد میں کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یونگ یی سمیت مسٹر دنیش شیواکوٹی، ہیڈ پراجیکٹ ایڈمنسٹریشن، پراجیکٹ آفیسر ہما عنبرین، سینیئر پراجیکٹ آفیسرعمر بن ضیا اور دیگر شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟