عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق جلد خوشخبری دیں گے، آئی جی پنجاب

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق ان کے والد کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کی۔ عمران ریاض کی جانب سے انکے وکیل میاں علی اشفاق پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس کو لاپتا صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے 13 ستمبر کی مہلت دی گئی تو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ 10 سے  15 دنوں میں خوشخبری دیں گے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے۔ عمران ریاض کے وکیل کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس سے ایک گھنٹہ کی میٹنگ کا وقت طلب کیا گیا۔ جس پر چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب پولیس کو آج شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp