قذافی اسٹیڈیم کی لائٹ بند: “پی سی بی نے بجلی کا بل جمع نہیں کروایا کیا؟”

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کا آج پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی اننگز کے دوران ایک لائٹ  ٹاور بند ہوگیا، جس کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

لیکن اس دوران سوشل میڈیا پر لوگوں نے تبصروں کی بھرمار لگا دی۔

بروکن نیوز نامی پیج کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ بجلی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لائن مین نے قذافی اسٹیڈیم کی بجلی ہی کاٹ دی۔

ایک صارف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ روشنیاں بھی پاکستان کے میچ کے جوش و خروش کو سنبھال نہیں سکیں۔

https://twitter.com/MalikDilawar/status/1699415038556074479?s=20

صحافی وسیم عباسی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سولر پر ہی کر دیتے، انہوں نے واپڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا والو پاکستان کو کہاں کہاں شرمندہ کراو گے؟

آمنہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے پوچھا کہ پی سی بی نے بجلی کا بل جمع نہیں کرایا کیا جو دورانِ میچ قذافی اسٹیدیم کی لائٹ چلی گئی۔

https://twitter.com/parh_lo_amna/status/1699416121013608798?s=20

ایک میم پیج نے شہباز شریف کی بوٹ پہنے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخل ہوتے ہوئے کی ایک تصویر شیئر کر دی۔

تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خادمَ اعلیٰ شہباز شریف فلڈ لائٹ کی مرمت کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے ہیں، میچ جلد دوبارہ شروع ہو گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورانِ میچ لائٹ ٹاور کی بندش پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو یہ روٹین کی بات ہے ایسا ہوتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کو فتح کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp