انگلینڈ: سڑک پر گھومتا اژدھا پکڑا گیا، لوگوں کا دلچسپ رد عمل

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترقی پذیر ممالک میں جہاں انسانی زندگی کی بھی کوئی قدر نہیں ہوتی وہیں ترقی یافتہ ممالک میں جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ انگلینڈ کے حوالے سے رپورٹ ہوا ہے۔

انگلینڈ میں اچانک ایک اژدھا سڑک پر نمودار ہو گیا جسے لوگوں نے دیکھتے ہی مارنے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد متعلقہ محکمے کے لوگ وہاں پر پہنچ گئے اور اژدھے کو بحفاظت وہاں سے پکڑ لیا گیا۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے اپنی انسٹا گرام میں پوسٹ میں بتایا کہ اژدھا اچانک سڑک پر آ گیا تھا۔ جسے قابو کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے متعلقہ محکمے کے لوگ اژدھے کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

عملے نے اژدھے کو قابو کرنے کے بعد اسے قریبی ویٹرنری اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد بھی دی گئی کہ کہیں پکڑنے کے دوران اس کی صحت پر کوئی برا اثر نہ پڑا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp