اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں واقع ایک شاپنگ مال کے باہر نیلے صوفوں پر کچھ لوگ لیٹے ہوئے نظر آتے ہیں، جن میں سے بعض نے صرف پاجامہ پہنا ہوتا ہے اور بعض نے عام سے کپڑے۔ یہ لوگ اس لیے سوئے ہوئے ہیں کہ انہیں سو کر 1500 ڈالرز انعام میں جیتنے ہیں۔
اوپر بیان کیا گیا منظر 2010ء کا ہے جب اسپین میں سونے کا مقابلہ شروع ہوا تھا، 2010ء میں یہ مقابلہ اس قدر مقبول ہوا کہ اب تک ہر سال اسپین میں یہ مقابلہ ہوتا ہے۔
نیند کے اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد اس بات کو پھیلانا ہے پاور نیپس (ورکنگ ڈے میں کام کے دوران تھوڑی دیر سونا) انسان کی صحت کو بہتر کرنے میں اور جسمانی وزن کم کرنے میں کس طرح مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
یہ اسپین کی ایک اہم قومی لیسیسٹا(دوپہر کو کھانا کھا کر تھوڑی دیر سونے کی روایت) چیمپئن شپ ہے۔ لیسیسٹا اوقات کے دوران 2 ہفتے تک جاری رہنے والا مقابلہ اسپین میں اب ایک سالانہ تقریب بن گئی ہے جس کا مقصد جدید تیز رفتار زندگی میں سیسٹا کی روایت برقرار رکھنا ہے۔ آپ سیسٹا کو قیلولہ کرنے کا مقابلہ بھی کہہ سکتے ہیں۔
اس مقابلے میں 5 افراد حصہ لیتے ہیں، ایک ڈاکٹر ان کی نگرانی کرتا ہے، سونے والوں کو ایک منٹ کی نیند پر 1000 پوائنٹس دیے جاتے ہیں اور 20 منٹ تک بغیر ہلے سونے والے کو 5000 پوائنٹس اضافی دیے جاتے ہیں۔
مقابلہ جیتنے والے کو انعام میں 1500 ڈالرز انعام میں دیے جاتے ہیں، یہ رقم پاکستانی روپے میں4 لاکھ 60 روپے بنتی ہے۔