ایشیا کپ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو ایئرپورٹ لینڈ کرگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے سپر فور کا میچ جیتنے کے بعد کولمبو روانہ ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیم بھی کولمبو پہنچی ہیں۔

پاکستان ٹیم آج اور کل آرام کرے گی۔ پاکستان ٹیم 9 ستمبر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان ٹیم سپر فور کا دوسرا میچ بھارت کے خلاف 10 ستمبر کو کولمبو میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ سپر فور کے مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کردیا تھا،

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے اہم ریکارڈ چھین لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان و مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کر کے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے۔

قومی کپتان نے ایک روزہ کرکٹ میں 31 اننگز میں 2 ہزار اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ ویرات کوہلی نے 36 اننگز کھیل کر 2 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

اس سے قبل سری لنکا میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کی توجہ اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے پر مرکوز تھی مگر وہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

بابر اعظم اس سے قبل ایک روز میچوں میں اپنی 30 اننگز میں 1994 رنز اسکور کر چکے تھے۔

ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والوں میں اب بابر اعظم 31 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، ویرات کوہلی 36 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے اور جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے 41 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے کرکٹر ہاشم آملہ کا تیز ترین 19ون ڈے سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا تھا۔

بابر اعظم نے 102 ویں اننگز میں 19ویں سینچری اسکور کی، جبکہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے یہ اعزاز 104 نمبر کی اننگز میں اپنے نام کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp