فیکٹ چیک: کیا 5 ہزار کے نوٹ پر پابندی لگ رہی ہے؟

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر 5 ہزار کے نوٹ پر پابندی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن بھی گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ ہزار کے نوٹ صرف 30 ستمبر تک ہی چل سکتے ہیں اس کے بعد ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

فیکٹ چیک:

 وزارتِ خزانہ نے 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

وزارتِ خزانہ نے گردش کرنے والے نوٹیفیکیشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزرات خزانہ نے نوٹ بندش کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر جعلی نوٹیفیکیشن کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیک خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اورغیر قانونی ہے بلکہ قوم کی بھی توہین ہے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جعلی خبروں کو مسترد کریں۔

 

 نگران وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جھوٹا ہے اور حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں پانچ ہزار کے نوٹوں کے استعمال پر 30 ستمبر 2023 سے پابندی کا بتایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp