کمسن ڈرائیور سے بے قابو رکشا نہر میں جاگرا، 9 بچوں کوبچا لیا گیا، ایک لاپتا

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیہ میں بچوں سے بھرا رکشا چوک اعظم ٹیل منڈا نہر میں گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں  10 بچے نہر میں ڈوب گئے، بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 کو زندہ نکال لیا گیا،1 کی تلاش جاری ہے۔

حادثے میں متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔حادثہ 12 سالہ بچے عمیر کی ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔

11 سالہ عمیر نہیں مل سکا، جب کہ 6 سالہ صبا، 7 سالہ احمد، 7 سالہ ماہ نور 6 سالہ عروج، 7 سالہ عدنان، 12 سالہ عمیر کو محفوظ نکال لیا گیا۔

9 سالہ حسین علی اور 6 سالہ زنیشا ، 5 سالہ حسن علی بحفاظت نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیے گئے۔

تمام بچے چک نمبر 285 ٹی ڈی اے میں ختم پر لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے آئے ہوئے تھے۔

متاثرہ بچے

11 سالہ عمیر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری،علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بھی ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی