7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب پاک بحریہ نے بھارتی نیول بیس دوارکا پر حملہ کرکے نہ صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس کو آگ کا ڈھیر بنادیا بلکہ پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا تھا۔
آپریشن سومناتھ میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان سمیت پاک بحریہ کے 7 جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے نڈر فوجیوں کے اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر کے رکھ دیا۔
صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ’میسور‘ اور ’تلوار‘ نے مدد کی اپیل کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا۔ بھارتی جنگی جہازوں نے جنگ کی باقی مدت خوف کے مارے بندرگاہوں میں کھڑے ہی گزار دی۔
بھارتی نیول بیس دوارکا کی تباہی کے باعث 1965 کی اس جنگ میں پاکستان کی ساحلی شہر کراچی پر بھارتی حملوں بند ہوگئے تھے، جو بھارتی لڑاکا طیاروں کو ہائی فریکوئینسی ڈائریکشن فائنڈنگ کی سہولت فراہم کرنے والے دوارکا میں نصب ریڈار کی بدولت جاری تھے۔