لاہور ہائیکورٹ کا لاہورڈویژن کے 10 تھیٹرز کھولنے کا حکم

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے 10 تھیٹرز کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے تھیٹرمالکان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست گزاروں کے خلاف کسی قسم کی شکایات ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ناز، محفل، ستارہ، ورثہ، سنگم، گلستان، راوی اور نگینہ سمیت 10 تھیٹرز کو کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگراں حکومت نے لاہور میں ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 کمرشل تھیٹرز کو سیل کردیا تھا۔ نگراں وزير اطلاعات پنجاب  عامر میر نے کہا تھا کہ کمرشل تھیٹرز میں ڈراموں کے نام پر بےحیائی اور فحاشی پھیلائی جارہی تھی، تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز نے بار بار خبردار کے باوجود قوانین کی خلاف ورزی کی۔

حکومت کی جانب سے تھیٹرز سیل کیے جانے کے بعد تھیٹر مالکان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں چیف سیکرٹری، کمشنر لاہورڈویژن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے ان کا موقف سنے بغیر تھیٹر بند کیے اور وہ کسی غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں، حکومت کا یک طرفہ اقدام غیر آئینی و غیرقانونی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت