2 روز قبل 6 ستمبر کو ضلع چترال کے سرحد علاقے میں دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے انہیں مؤثر جواب دینے کے بعد پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مقامی آبادی کے حوصلے بھی بلند ہیں اور وہ آئندہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے سدباب میں پاک فوج کے ہمراہ خدمت انجام دینے کے لیے ناصرف اسلحہ گولا بارود اور خوراک پاک فوج کے اگلے مورچوں تک پہنچا رہے ہیں بلکہ چترال کے غیور عوام بھی پاک فوج اور فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کےلے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
چترال کے غیور عوام نے یہ واضح پیغام دیا کہ مٹی کی حفاظت کے لیے وہ ہر وقت تیار اور چوکس ہیں اور پاک فوج کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
چترال کے مقامی افراد نے ایف سی ونگ کمانڈر کے ساتھ جرگہ کر کے چترال کی عوام کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور ٹی ٹی پی کی طرف سے دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔