کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال نے جہاں شہر بھر تناؤ کی کیفیت پیدا کر دی تھی، وہیں پی ایس ایل 8 کے میچ کے سلسلے میں کراچی میں موجود بعض قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
حملے کے وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔
ایسے میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ان ٹیموں کو اسٹیڈیم میں ہی رکنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم واپسی کی کلیئرنس ملنے پر دونوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں متبادل راستے سے ہوٹل روانہ کیا گیا۔
سیکورٹی قافلے میں ایس ایس یو، رینجرز اور آرمی کے کمانڈوز شامل تھے۔