ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 مرحلے میں بھارت کے ساتھ ہائی ولٹیج ٹاکرے کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کولمبو سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان نے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان ہفتہ کے روز کیا ہے۔

اعلان کے مطابق پاکستان بھارت کے خلاف وہی ٹیم لے کر میدان میں اترے گا جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا اور بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور 3 اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے علاوہ فہیم اشرف بھی شامل ہیں۔

اسپن باؤلنگ کے شعبے میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے جب کہ بیٹنگ کے شعبے میں ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں اور محمد رضوان بطور بیٹر اور وکٹ کیپر ٹیم کا حصّہ ہیں۔

پاکستان ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کا اپنا دوسرا میچ اتوار کو کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟