کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق ایک دہشگرد کی شناخت زالا نور کے نام سے ہوئی، زالا نور وزیرستان کا رہائشی تھا۔
دوسرے دہشتگرد کی شناخت کفایت اللّه کے نام سے ہوئی ہے، کفایت اللّه لکی مروت کا رہائشی تھا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تیسرے دہشتگرد کی شناخت بھی ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والے تیسرے دہشتگرد کا تعلق دتہ خیل سے ہے۔
ذرائع کے مطابق تیسرے کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تیسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس کے دفتر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار، ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے،آپریشن کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی پولیس آفس میں جاری آپریشن مکمل: تمام 3 دہشت گرد ہلاک