پشاور کے بعد کراچی میں بھی پولیس پر حملہ ، پورے ملک میں ہائی الرٹ

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور پولیس لائن کے بعد کراچی پولیس مرکز میں بھی دہشت گردی کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے

ریلوے پولیس نے تمام ریلوے اسٹیشنز، پلیٹ فارمز اور ٹرینوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے ۔

آئی جی ریلوے کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈویژنز کے ایس پیز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ مزید بڑھادی گئی۔

ریلوے اسٹیشنزاور ٹرینوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور سپیشل برانچ کے ذریعے سرچ اور کلیئر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح غیر ضروری نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ بالخصوص ٹرینوں کے واش رومز اور حساس جگہوں کی تلاشی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو الرٹ اور چوکنا ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس ریلوے کے احکامات پر تمام ایس پیز نے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا