اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں میاں بیوی کے دن دہاڑے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق جرم گھریلو دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ’کیس کی تفتیش ہرپہلو سے جاری ہے جلد تمام ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔‘
تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں دوہرے قتل کا مقدمہ۔
وقوعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے،وقوعہ گھریلو دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔
وقوعہ میں بچ جانے والا دوسالہ بچہ اس کے نانا کی حفاظت میں ہے۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو جلد…
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 10, 2023
اسلام آباد کے علاقہ آئی 11 میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے نزدیک گراؤنڈ میں گزشتہ روز میاں بیوی کو بچے کے سامنے قتل کرنے کا واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا تھا۔ دہرے قتل کی اس واردات میں بچ جانیوالے 2 سالہ بچہ کو اس کے نانا کے سپرد کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کا تعلق راولپنڈی کے علاقے لوہاراں والی گلی سے تھا۔ دونوں کو ان کے اپنے ہی رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔