سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہو گئے، جس کے باعث ان کو احتیاط کے طور پر آج کے میچ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے دوران کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں حارث رؤف مزید بولنگ نہیں کریں گے، حارث رؤف گزشتہ روز میچ کے دوران بال لگنے سے دائیں طرف کی پسلی میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کو احتیاطی ایم آر آئی کے لیے لے جایا گیا، جس میں کوئی زخم ظاہر نہیں ہوا لیکن وہ ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔
تاہم میڈیکل پینل نے ان کو آج کا میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
حارث رؤف نے ابھی تک میچ کے دوران صرف 5 اوورز کرائے تھے۔
واضح رہے ایشیا کپ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر حارث رؤف ہیں۔