پی ٹی آئی نے جی 20 اجلاس کے اعلامیہ کو پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ قرار دے دیا

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ جی 20 اجلاس کا بھارت میں انعقاد اور اس کا اعلامیہ پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے، معشیت اور سیاست کی طرح پاکستان عالمی سطح پر تیزی سے تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، پچھلے 17 ماہ میں نہایت ناقص اور غیر موثر خارجہ حکمت عملی کے بھیانک نتائج پاکستان کی سفارتی تنہائی کی صورت میں وارد ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے داخلی استحکام اور قانون کی حکمرانی بنیادی حیثیت کے حامل ہیں، انتخابات کے خلافِ دستور التوا کے ذریعے داخلی ماحول میں کسی بہتری کے بجائے مزید ابتری کا سامان کیا جا رہا ہے۔

کور کمیٹی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی حامل منتخب حکومت ہی خارجہ محاذ پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے قابل ہوگی، ’اجلاس میں پاکستان کی معیشت کو خصوصی طورپر براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے سہارا دینے کی حکومتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا‘۔

کور کمیٹی نے کہاکہ انصاف، قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام سے محروم کسی ملک کے لیے براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کا تصور مضحکہ خیز اور نہایت احمقانہ ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی کودور کرنے اور ملک میں پائیدار استحکام کے لیے دستور اور جمہوریت کی جانب بلا تاخیر واپسی ناگزیر ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہاکہ ریاستی فیصلہ ساز انتخابات کو خلافِ دستور التوا میں ڈالنے کی تباہ کن کوششوں پر تسلسل سے اصرار کے بجائے فوری طور پر عوام کے ووٹ کا حق بحال کریں۔

یہ بھی پڑھیں صدر مملکت کا ٹوئٹ: پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ

گلگت میں ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے کی مذمت

کور کمیٹی کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 13 استور ون کے ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی جانب سے مالاکنڈ کے علاقہ بٹ خیلہ میں پُرامن شہریوں پر پولیس کی فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اجلاس نے مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف پُرامن احتجاج کے شرکا کی گرفتاریوں کو بدترین ریاستی فسطائیت قرار دیا ہے۔

اجلاس کے شرکا نے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان سے رجوع ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کلید ہے۔ قائد اعظم کافلسفہِ سیاست جمہوری اقدار، قانون کی غیر متزلزل حکمرانی اور ریاستی امور میں دستوری تقاضوں کے مکمل احترام سے عبارت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟