گھروں میں موجود روزمرہ استعمال کے برقی آلات آپ کے بل پر کیسے اثرانداز ہوتے ہیں؟

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے پاکستانی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ ملک بھر میں عوام بجلی کے زائد بلوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ساتھ ہی یہ سوال بھی کرتے نظر آتے ہیں کہ بجلی کی بچت کیسے کی جائے اور زیادہ بلوں کو کیسے کم کیا جائے۔

گھروں میں موجود روز مرہ کے برقی آلات بھی بجلی کے بلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، بجلی کی بچت کے حوالے سے کچھ لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ ریفریجریٹر یا  اس طرح کے دیگر برقی آلات کیسے سب سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

روزمرہ استعمال کے برقی آلات آپ کے بل پر کیسےاثرانداز ہوتے ہیں؟

فریج

فریج ایسی گھریلو برقی مشین ہے جو ہر وقت چلتی رہتی ہے، نتیجتا بجلی کے بل کا بڑا حصہ اس کے نام رہتا ہے۔ الیکٹرانکس کے ماہرین کے مطابق 180 واٹس والا ایک عام فریج 24 گھنٹے روزانہ چلے تو وہ ماہانہ 130یونٹس بجلی خرچ کرتا ہے۔

اپنے معمولات کو درست طور پر ترتیب دے کر اور فریج کا استعمال کم یا آرگنائز کر کے آپ اپنے ماہانہ بل میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

پنکھوں کا استعمال

گھروں میں پنکھوں کا استعمال ایک معمول ہے لیکن اگر انہیں محتاط طریقے سے استعمال کیا جائے تو بجلی کا بل کم کرنا ممکن ہے۔ 180 واٹس کے 3پنکھے اگر دن میں 7 گھنٹے چلیں تو ماہانہ 50 یونٹس بجلی خرچ ہو گی۔

ایل ای ڈی بلب

گھروں میں لگے روایتی بجلی کے بلب زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں ،اگر آپ کے گھر میں 4 ایل ای ڈی بلب ہیں روزانہ 7 گھنٹے جلتے ہیں تو وہ ماہانہ 10 یونٹس بجلی خرچ کرتے ہیں۔ بجلی کے استعمال کے حساب سے فی یونٹ چارجز پر چند یونٹس بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس طرح یہ برقی آلات بل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ایل ای ڈی ٹی وی

گھروں میں ٹی وی کا استعمال تو معمول کی بات ہے۔ ایک ایل ای ڈی ٹی وی روزانہ 2 گھنٹے بھی دیکھا جائے تو یہ ماہانہ 4 یونٹس خرچ کرتا ہے جو بجلی کے بل میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

استری کا استعمال

گھر میں استری کا استعمال تو سبھی کرتے ہیں اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آلات میں استری سرِ فہرست ہے۔ اس بات سے بھی واقف ہیں کہ استری زیادہ کرنے سے بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر ایک استری ہفتہ وار ایک گھنٹہ استعمال ہو تو ماہانہ 4 یونٹس خرچ ہوتے ہیں لیکن کوشش کریں اور کم سے کم وقت میں کپڑے استری کر لیں اس سے بل میں کسی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

واشنگ مشین

واشنگ مشین اور گیزر کا کم استعمال آپ کے بجلی کے بل کو بہت حد تک کم کر سکتا ہے۔ اگر ہفتہ وار ایک گھنٹہ بھی واشنگ مشین کا استعمال کیا جائے تو ماہانہ 2 یونٹس خرچ ہوتے ہیں، کوشش کریں کہ پیک آوورز میں واشنگ مشین یا دیگر برقی مصنوعات کو بلا ضرورت استعمال نہ کریں تاکہ بجلی کے بل کو کم رکھنے میں مدد مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی