1968 فٹ اونچے پہاڑ سے گرنے والا شخص زندہ بچ گیا

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ میں ایک کوہ پیما ایڈم پوٹر 1968 فٹ ( 600 میٹر) اونچے پہاڑ ’تاراناکی‘ سے گر کے زندہ بچ گیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ آئی لینڈ میں واقع کوہ تاراناکی (Taranki) سے ایک کوہ پیما نیچے گرا جو خوش قسمتی سے نرم برف پر گرا اور زندہ بچ گیا، اس کوہ پیما کا اتنی بلندی سے گر کر زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کوہ پیماؤں کا ایک گروپ  Taranaki کرنے گیا ہوا تھا جو پہاڑ سے نیچے گر گیا، گروپ کے لوگوں کو اس حادثے کا پتا چلا تو ان میں سے ہر ایک نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

الپائن ریسکیو کے ایک رکن نے بھی اس دن تاراناکی پہاڑ سے گرنے والے شخص کو تلاش کرنے میں مدد کی کیونکہ وہ بھی اس وقت وہیں موجود تھے ۔

ماؤنٹین سیفٹی کونسل کے مطابق کوہ تاراناکی دنیا کے خوفناک پہاڑیوں میں سے ایک ہے اور 2021 میں بھی 2 کوہ پیما اس پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئے تھے، یہ پہاڑ انتہائی خطرناک ہے اور ذرا سی بھی غلطی انسان کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس طرح کے حادثے میں پہلے بھی لوگ بچ چکے ہیں، 2011 میں اسکاٹ لینڈ کے کوہ پیما ایڈم پوٹر300 میٹر بلند پہاڑ (Sgurr Choinnich Mor) سے نیچے گرے تھے اور زندہ بچ گئے تھے۔

ایک اور کوہ پیما کینیڈا کے 400 میٹر بلند کوہ لیفرائے سے گرا تھا اور زندہ بچ گیا تھا۔

اگر کوہ تارا ناکی کی اُونچائی کی بات کریں تو یہ سعودی عرب کے شہر مکہ کے مکہ کلاک رائل ٹاور سے بھی زیادہ اونچا ہے جو دنیا کی سب سے اونچی عمارتوں میں سے ایک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت