افغان قونصل جنرل کی وزیر اعلی بلوچستان سے افغان قیدیوں کے مسائل حل کرنے کی درخواست

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام افغان قونصل جنرل مولوی گل حسن نے نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات میں صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کے مسائل کی نشاندہی اور حل کی درخواست کی ہے۔

نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے افغان قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ ملکی قوانین اور وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق صوبائی حکومت تمام مسائل کے حل کے لیے افغان قونصلیٹ سے مکمل تعاون کرے گی۔ ’افغان قونصل جنرل کی جانب سے قیدیوں سمیت اٹھائے گئے دیگر مسائل وفاقی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔‘

افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ نئی قائم ہونے والی افغان حکومت پاکستان کے ساتھ مضبوط اور خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتی ہے ۔ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کا فروغ افغانستان کی نئی حکومت کی ترجیحی پالیسی ہے۔

نگراں وزیراعلی میر علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ برادر ملک افغانستان اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کے درمیان تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ مسلمان اور ہمسایہ ہونے کے ناطے افغان مہاجرین کا خیال رکھنا پاکستان کا فرض ہے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کے عوام کا مذہب زبان اور ثقافت ایک جیسی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ افغان قونصل جنرل نے طویل عرصہ سے افغان مہاجرین کی مہمانداری پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

افغان قونصل جنرل نے صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کے مسائل کی نشاندہی اور حل کی درخواست کرتے ہوئےکہا وزیراعلی سے ملاقات کا مقصد سرحدی معاملات اور تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کے مسائل اجاگر کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل