کوئٹہ: سریاب روڈ پر دستی بم دھماکا، 2 افراد زخمی

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے نواحی علاقہ سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے دستی بم سے حملہ کرکے دو راہگیروں کو زخمی کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق منگل کی صبح صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ٹراما سینٹر میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

سول ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت  کریم نواز اور نیاز اللہ سے ہوئی جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ دستی بم حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp