بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اوپننگ بیٹر اور کپتان روہت شرما نے ایک روزہ میچز میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

انہوں نے یہ کارنامہ کولمبو میں ایشیا کپ کے دوران سری لنکا کے خلاف میچ میں سرانجام دیا ہے۔

 بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے بعد تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل 205 اننگز میں مکمل کیا تھا۔

وہ بھارت کے لیے سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، سارو گنگولی، راہول ڈریوڈ، مہندرا سنگھ دھونی کے بعد ساتویں جبکہ کرکٹ کی تاریخ کے 15 ویں بیٹر بن گئے ہیں۔

’ہٹ مین‘ کے لقب سے مشہور بھارتی کپتان نے یہ سنگ میل 248 میچوں کی 241 اننگ میں مکمل کیا۔

پاکستان کے لیے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی سابق کپتان انضام الحق ہیں۔

بھارتی لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کرکٹ کی دنیا میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp