آئی فون کی لانچنگ آج: کیا ایپل بھی USB-C چارجر پر آ جائے گا؟

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے شوقین جس لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے وہ وقت آ گیا ہے۔

ایپل ایک ایسا برانڈ بن چکا ہے کہ لوگ ایپل فون کے دیوانے ہیں اور زیادہ تر لوگ اس کو خریدنا چاہتے ہیں۔

امریکی کمپنی ہر سال آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کراتی ہے اور ایپل کا نیا فون آئی فون 15 سیریزآج یعنی 12 ستمبر کو لانچ ہونے جا رہا ہے۔ جس میں ایپل الٹرا واچ اور ایپل واچ سیریز 4 نئے ماڈلز اور رنگوں کے ساتھ 5 نئے فیچرز کو متعارف کرا رہا ہے۔

لیکن اس بار آئی فون 15 میں سب سے اہم تبدیلی چارجنگ پورٹ کی ہے۔ آئی فون کی چارجنگ پورٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور نئے آئی فون میں چارجنگ پورٹ یو ایس بی سی ٹائپ انسٹال کی گئی ہے۔ اس سے ڈیٹا ٹرانسفر مزید تیز اور بہتر ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ نئے ماڈلز سائیلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اور گزشتہ ماڈلز کی نسبت ریم میں 2 جی بی کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر لانچ کے حوالے سے صارفین میں دلچسپ بحث کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ کوئی اس کی قیمت کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو کوئی یہ جاننے کے لیے بے تاب ہے کہ اس نئے فون میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایپل کسی بھی خصوصیت کو اس وقت تک نافذ نہیں کرتا جب تک وہ پرفیکٹ نہ ہو۔

صحافی خرم اقبال نے آئی فون کی بھارت میں پروڈکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی تو پھر بس سیب ہی کھائیں گے۔

رضوان اختر نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی دُہائی دیتے ہوئے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمیں کھانے کو سیب مل جائے تو یہی بہت غنیمت ہے۔

ایک صارف لکھتے ہیں کہ آئی فون 15 پرو کی قیمت زیادہ سے زیادہ 9 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے ہے اور 2 لاکھ لوگوں نے آئی فون بُک کروا لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب بھی حکومت پاکستان کو موقع دے رہے ہیں لیکن اس کا زور تو غریب پر آئے گا۔

بیرون ملک مقیم ایک صارف نے کہا کہ 12/13 سو پاؤنڈ کا فون پاکستان پہنچ کر 6 لاکھ کا ہو جاتا ہے، انہوں  نے کہا کہ میں ابھی اپنی اہلیہ کو مشورہ دیتا ہوں کہ آئی فون 14 پرو میکس پاکستان جا کر بیچ آنا اور ان پیسوں سے اپنے لیے اور میرے لیے نیا فون لے آنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رانا ثنااللہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارتی اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا افغان شہری گرفتار

فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ کا دعویٰ

’ہمیں اس پر فخر ہے‘، سعودی عرب میں عربی زبان کے فروغ کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کا انعقاد

ویڈیو

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں