بجلی چوری کریک ڈاؤن: ملک بھر میں 44 کروڑ روپے کی چوری پکڑی جاچکی، 369 گرفتاریاں

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں گزشتہ ماہ بجلی کے زائد بلوں پر احتجاج کے دوران سڑکوں پر اجتماعی طور پر بجلی کے بل جلائے گئے اور بلز پر ریلیف دینے اور سرکاری افسران اور ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت بجلی چوروں سے رعایت برتتی ہے اور ان کی استعمال کی گئی بجلی کے پیسے بل ادا کرنے والوں سے وصول کرلیے جاتے ہیں۔

ملک بھر میں عوامی احتجاج کے باعث حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف مانگا تاہم آئی ایم ایف نے انکار کردیا تاہم صرف 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین (کل صارفین کا ا8 فیصد) کو بلوں کی مؤخر ادائیگیوں کی اجازت مل سکی۔ اب حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ادائیگی نہ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور 7 ستمبر کے بعد سے گزشتہ 6 دنوں میں 44 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ہے جبکہ 16 کروڑ 20 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ گزشتہ 6 دنوں میں بجلی چوری کے 6 ہزار 215 کیسز پکڑے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 380 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی رجسٹرڈ کرائی جا چکی ہے جبکہ 369 کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن کے مطابق 12 ستمبر کے دوران ملک بھر سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ہے جبکہ 11 کروڑ 80 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ ایک دن میں 163 بجلی چوروں کی نشاندہی کی گئی ہے اور 67 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں جبکہ 8 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

افسر کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور ہر نئے دن کے ساتھ کریک ڈاؤن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بجلی چور کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی اور حکومت کا مشن ہے کہ ملک بھر سے تمام بجلی چوروں کو پکڑ لیا جائے اور بجلی چوری کو روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے اور لیسکو اور میپکو بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں سب سے آگے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی