نگراں وزیراعظم کی گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

منگل کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ گلگت آمد پر نگراں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اورنگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

چیف سیکیرٹری گلگت بلتستان نے نگران وزیراعظم کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ نگراں وزیراعظم نے اسکول کے طلبا و طالبات سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے طلبہ کے بنائے گئے مختلف ماڈلز کا معائنہ کیا۔

انوارالحق کاکڑ نے طلبہ کی پینٹنگز، تعلیمی،سائنسی و توانائی سے متعلق ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اوربچوں کےماڈلز اورطلبا و طالبات کی صلاحیتوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے اساتذہ کی خدمات کوسراہا۔

انہوں نے ایک طالبہ کے سائنسی ماڈل کو سراہتے ہوئے اسے تعریفی سند دینے کی ہدایت کی۔ نگراں وزیراعظم نے طلبہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق سوالات کیے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بچوں میں سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات

قبل ازیں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی جس میں انہوں نے نگراں وزیراعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلی نے گلگت بلتستان میں عوامی فلاحی منصوبوں بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کے لیے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی