چوہدری سرور نے معیشت کی بحالی کے لیے بڑا مطالبہ کر دیا

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق گورنر پنجاب و چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور کا معیشت کی بحالی کے لیے بڑا مطالبہ سامنے آگیا۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کو منسوخ کیا جائے، منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک پُرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

گلاسکو ویلفئیر سوسائٹی اسکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری حنیف کی طرف سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والی مختلف اشیا کی اسمگلنگ کو ختم کرنے کے لیے سخت ایکشن لیا جائے۔

چوہدری سرور نے کہاکہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے چند سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان کو صحیح معنوں میں بلاتفریق سخت احتساب کی ضرورت ہے۔ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پاک صاف نہیں قراردیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 80 فیصد وسائل پر ایک محدود اشرافیہ قابض ہے۔ غریب آدمی روٹی نہ ملنے کے باعث خودکشی پر مجبور ہے۔

چوہدری سرور نے کہاکہ منصفانہ نظام کے نفاذ سے غریب امیر کا فرق مٹ سکتا ہے اور عام عوام کو ان کے حقوق میسر آسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر