اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیے

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست میں بینکوں کےڈپازٹس جولائی سے 2 فیصد زیادہ رہے، اگست کےاختتام پربینکوں کے ڈپازٹس26 ہزار110 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

بینکوں نےاگست میں جولائی کےمقابلے ایک فیصد کم قرض دیے، مہینے کےاختتام پر بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 11 ہزار 775 ارب روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 3 فیصد بڑھ کر22 ہزار 16 ارب روپے ہو گئی ہے جبکہ سرمایہ کاری اگست 2022 سے اگست 2023 تک21 فیصد بڑھی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ بینکوں کا ایڈوانس اس کے ڈپازٹس کا 45 فیصد ہے جبکہ سرمایہ کاری بینکوں کے ڈپازٹس کےمقابلے میں 84 فیصد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp