کوئٹہ کسٹم کا چینی، پیٹرول اور نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کسٹم کا چینی، پیٹرول، ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں چینی، پیٹرول، ڈیزل اور نان کسٹم گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

درخشاں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن کوئٹہ سرکل نے بھوسا منڈی میں قائم گودام پر مشترکہ چھاپے کے دوران 2350 پارسلز چینی، اور لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک آئل ٹینکر سے 28 ہزار لیٹر غیر ملکی پیٹرول اور ڈیزل برآمد کیا ہے۔

نوکنڈی کے مقام پر تفتان رائفل اور سندھ رجمنٹ کے تعاون سے افغان بارڈر کے قریب چھاپہ مارا گیا جہاں سے 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 127 کارٹن غیر ملکی برانڈ کے سیگریٹس برآمد کیے گئے۔

ترجمان کوئٹہ کسٹم کے مطابق تینوں کارروائیوں کے دوران برآمد کیے گئے سامان کی قیمت 8 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ کوئٹہ کسٹم کی اسمگلنگ اور اسمگلروں کے خلاف سخت ترین اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

ترجمان کے مطابق کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان الرحمٰن خان، ایڈشنل کلیکٹر عمر شفیق، ڈپٹی کلیکٹر اسد علیم، اسسٹنٹ کلیکٹر حسیب احمد کی ہدایات پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کوئٹہ کسٹم کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیٹرول ڈیزل، نان کسٹم پیڈ اور خاص کر خوردنی اشیاء (چینی) کی اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ان کے مطابق ممبر کسٹم آپریشن میڈیم زیبا اظہر اور چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کی واضح ہدایات پر بلوچستان میں اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے انتہائی مشکل حالات اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ  کسٹمز کوئٹہ  صوبہ کے دور دراز علاقے میں بڑی تندہی سے سرگرم عمل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل